درگاہ اجمیر شریف: سیرابِ تعزیہ رسم کے ساتھ چھوٹا عرس اختتام پذیر

محرم کے اختتام کے باوجود درگاہ شریف اور درگاہ کے علاقے میں بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود ہیں، یہ کورونا دور کا دوسرا سال ہے جب اجمیر میں تعزیہ، سواری اور ہائیدوس پروگرام منعقد نہیں ہوئے۔

درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: محرم ( چھوٹا عرس) ہجری 1443 آج علی الصبح تعزیہ سیراب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ تعزیہ کو درگاہ اجمیر میں رکھا گیا اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے دعا کی۔ کورونا قوانین کی پابندیوں کے تحت تعزیہ کا جلوس اور دولہ شریف کی سواری باہر نہیں نکل پائی، لیکن پوری رات رسمی طور پر خدام خواجہ بیان شہادت، مرثیہ خوانی اور سلام پیش کرتے رہے۔ بعد ازاں رسم کے طور پر تعزیہ کو منتخب خادموں کی قیادت میں درگاہ کے عقب میں واقع جھلڑہ میں لے جایا گیا اور روایتی انداز میں سیراب تعزیہ کی رسم ادا کی گئی۔ یہ رسم سواری کی صورت میں شروع ہوتی ہے اور گیارہ تاریخ کو تعزیہ سیراب کر دیا جاتا ہے۔

اسی طرح تارا گڑھ میں واقع حضرت میراں صاحب کی درگاہ پر بھی تعزیہ کی سواری نکال کر مدفن کی مذہبی رسم ادا کی گئی۔ یہاں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علامتی طور پرماتم کیا اور کچھ نے خود کو لہو لہان بھی کیا ۔اس کے بعد تعزیہ سیراب کیا گیا۔


محرم کے اختتام کے باوجود درگاہ شریف اور درگاہ کے علاقے میں بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود ہیں۔ یہ کورونا دور کا دوسرا سال ہے جب اجمیر میں تعزیہ سواری اور ہائیدوس پروگرام منعقد نہیں ہوئے۔ درگاہ سے وابستہ فریق انتظامیہ سے اجازت مانگتے رہے لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ درگاہ کے علاقے میں پولیس سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔