کورونا انفیکشن کے دور میں دلائی لامہ نے رحم کا ہاتھ بڑھانے کا دیا پیغام

تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ یہ کورونا بحران اور اس کے نتائج انتباہ ہیں کہ صرف ایک مربوط، عالمی توجہ سے ہی چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکتا ہے اس لئے دنیا کو ایک ہونا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دھرم شالہ: تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ نے آج کہا کہ کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے دنیا کو ایک ہونا چاہیے اور اس بحران کی گھڑی میں ہمیں اسی پر فوکس کرنا چاہیے جو ہمیں ایک انسانی خاندان کے رکن کے طور پر متحد کرتا ہو۔

دلائی لامہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس سنگین بحران، جس میں ایک طرف ہماری صحت کو خطرہ ہے اور اپنے اہل خانہ یا دوستوں کو کھونے کا غم اور دوسری طرف اقتصادی بحران نے حکومتوں کے سامنے بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران نے کئی سارے لوگوں کے ذریعہ معاش کی صلاحیت کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔


تبتی روحانی رہنما نے کہا کہ ایسے وقت میں ایک دوسرے تک رحم کے ساتھ ہاتھ بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ”انسان کے طور پر ہم سب محترم ہیں اور سب ایک جیسے خوف، توقعات، غیر یقینی صورت حال کا تجربہ کر رہے ہیں، لیکن خوش رہنے کی خواہش ہم سب کو ایک کرتا ہے۔ صوابدید سے کام لینے اور چیزوں کو حقیقت میں دیکھنے کی قابلیت ہمیں مشکلات کو موقع میں تبدیل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران اور اس کے نتائج انتباہ ہیں کہ صرف ایک مربوط، عالمی توجہ سے ہی چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکتا ہے اس لئے دنیا کو ایک ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔