اگلے 24 گھنٹوں میں خوفناک شکل اختیار کر سکتا ہے طوفان بپرجوئے، تین ریاستوں میں ہائی الرٹ

ولساڈ تحصیلدار ٹی سی پٹیل نے کہا ’’ہم نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ سمندر میں نہ جائیں اور وہ سب واپس آگئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو سمندر کے کنارے گاؤں میں منتقل کیا جائے گا‘‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر&nbsp;/ یو این آئی</p></div>

فائل تصویر/ یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

سورت: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز کہا کہ 'انتہائی شدید' سمندری طوفان بپرجوئے کے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرنے کی توقع ہے۔ یہ سمندری طوفان شمال-شمال مشرق کی طرف گامزن ہوگا۔ آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں کہا ’’9 جون کو رات 11.30 بجے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر انتہائی شدید طوفان بپرجوئے کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرنے اور شمال-شمال مشرق کی طرف گامزن ہونے کا قوی امکان ہے۔‘‘

بحیرہ عرب کے ساحل پر ولساڈ کے تیتھل ساحل سمندر پر بلند لہریں دیکھی گئی ہیں۔ احتیاط کے طور پر تیتھل بیچ کو 14 جون تک سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ولساڈ تحصیلدار ٹی سی پٹیل نے کہا ’’ہم نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ سمندر میں نہ جائیں اور وہ سب واپس آگئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو سمندر کے کنارے گاؤں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کے لیے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں، ہم نے 14 جون تک سیاحوں کے لیے تیتھل ساحل کو بند کر دیا ہے۔‘‘


قبل ازیں، سمندری طوفان بپرجوئے کے اگلے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرنے کی پیش گوئی کے ساتھ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کیرالہ، کرناٹک اور لکشدیپ کے ساحل سے دور سمندر میں نہ جائیں۔ کیرالہ کے جن اضلاع میں جمعہ کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے وہ ہیں ترواننت پورم، کولم، پٹھان متھیٹا، الاپپوزا، کوٹیم، اڈوکی، کوزیکوڈ اور کنور شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔