امفان طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا سلسلہ جاری

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جب تک طوفان رک نہیں جاتا ہے اس وقت تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، درخت کے گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: ’امفان طوفان‘ مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں دیگھا سے ٹکرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ساحلی علاقوں کے ساتھ ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ بنگال اور اڑیسہ میں 4.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچے مکانات میں مقیم لوگوں کو بھی شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

امفان طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا سلسلہ جاری

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اپنے سینئر افسران کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ میں موجود ہیں۔ براہ راست صورت حال پر نظررکھی جارہی ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے جنوبی 24 پرگنہ کے سندر بن علاقے میں موجود ٹائیگرس کو بچانے کے لئے رپیڈ رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی ایک ٹیم جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں موجود ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ ٹیم چند منٹوں کے نوٹس پر بچاؤ کام کے لئے پہنچ سکتی ہے۔

انڈین کوسٹ کاسٹ کی 20 ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ یہ ٹیم مختصر وقت کے نوٹس پر ریلیف ورک کے لئے پہنچ سکتی ہیں۔ کلکتہ ائیر پورٹ پر تمام فلائی سروس کل صبح 5 بجے تک بند کردی گئی ہیں۔ مغربی بنگال حکومت نے اب تک تک 4.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ کل لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ایک درجن ممبران پارلیمنٹ سے بات کر”طوفان“ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


امفان طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا سلسلہ جاری

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج رات ریاستی سکریٹریٹ میں ہی قیام کریں گی۔ کلکتہ میں طوفان کی وجہ سے جگہ جگہ درخت گر گئے ہیں۔ بچاؤ ٹیم ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کچے مکانات میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقام یا شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی فاصلے کے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ پولس کے مطابق شہر میں تین درجن سے زاید درخت گر گئے ہیں۔


مشرقی مدنی پور میں دیگھا ساحل سمندر کی وجہ سے سیاحتی علاقہ اور یہاں بڑے پیمانے پر ہوٹل ہیں۔ ٹن کے کئی ہوٹل منہدم ہوگئے ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جب تک طوفان رک نہیں جاتا ہے اس وقت تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، درخت کے گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 May 2020, 6:55 PM