اتراکھنڈ میں پنڈر ندی پر بنے موٹر پل پر آئیں دراڑیں، بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک
ایس ڈی ایم رویندر جوونٹھا نے کہا کہ موٹر برج کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
تھرالی: اتراکھنڈ میں دیول کو جوڑنے والی پنڈر ندی پر بنا موٹر پل حادثے کو دعوت دے رہا ہے۔ اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے پل کے درمیان میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ موٹر پل کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جس کے بعد پل پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم رویندر جوونٹھا نے کہا کہ موٹر برج کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
مقامی تاجروں نے انتظامیہ اور پولیس کو موٹر پل کے مرکزی حصے میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھرالی، محکمہ تعمیرات عامہ تھرالی اور پولیس نے موقع پر جا کر سیکورٹی کے نقطہ نظر سے موٹر پل پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی، محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام اور مقامی لوگوں کے مطابق موٹر پل پر گنجائش سے زائد اوور لوڈ ڈمپروں کی آمدورفت کے باعث موٹر پل خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔
محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے مطابق ماضی میں بھی کئی بار انہوں نے موٹر پل پر بے قابو اوور لوڈ ڈمپروں کی نقل و حرکت کی شکایت کی ہے۔ اس کے باوجود اوور لوڈ گاڑیوں کو نہیں روکا گیا جس کی وجہ سے موٹر پل کے درمیان میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھرالی نے محکمہ تعمیرات عامہ کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے کہ موٹر پل میں داراڑیں آنے کی وجہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔