راجستھان میں گائیں اب ’آوارہ‘ یا ’بے سہارا‘ نہیں بلکہ ’بے آسرا‘ ہوں گی، حکومت کا فیصلہ

راجستھان میں گوشالاؤں کے لیے 653.65 کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب گایوں کو ’آوارہ‘ یا ’بے سہارا‘ نہیں بلکہ ان کی جگہ اب ’بے آسرا‘ کہا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

راجستھان حکومت نے آنے والی مالی سال کے بجٹ میں گایوں کے لیے بھی خوب انتظام کیا ہے۔ حکومت نے گوشالاؤں کے لیے 653.65 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔ مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر جورا رام کماوت نے اطلاع دی ہے کہ مالی سال 2024-25 میں 22 جولائی تک 2,843 گوشالاؤں کے لیے 653.65 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی ہے ریاست میں اب گایوں کے لیے ’آوارہ‘ یا بے ’سہارا‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا جا سکتا، ان کی جگہ پر اب ’بے آسرا‘ استعمال کرنا ہوگا۔

اس ضمن میں مویشی پالن و ڈیری کے جورا رام کماوت نے کہا ہے کہ راجستھان میں گایوں کے لیے اب 'آوارہ' و ’ بے سہارا‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ بدھ (24 جولائی) کو راجستھان اسمبلی میں مویشی پالن و ماہی گیری کی گرانٹ کے مطالبے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر جورا رام کماوت نے کہا کہ اب سے آوارہ گایوں کے لیے ’بے آسرا‘ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔


خبروں کے مطابق مویشی پالن کے وزیر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت مویشیوں پالن کی ترقی اور مویشیوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے مویشی پالنے والوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ ریاستی حکومت گائے اور بیلوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی حساس طریقے سے کام کرے گی۔ ایوان میں بحث کے بعد اسمبلی نے مویشیوں کے محکمہ کی گرانٹس کے مطالبات کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔

مویشی پالن کے وزیر جورا رام کماوت نے کہا کہ ریاست میں چیف منسٹر اینیمل ہسبنڈری ڈیولپمنٹ فنڈ 250 کروڑ روپے کی فراہمی کے ساتھ تشکیل دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ’مکھیہ منتری منگلا پشو بیمہ یوجنا‘ کے تحت دودھ دینے والے جانوروں کے ساتھ دوسرے جانوروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسمبلی میں کہا کہ مویشی پالنے والوں کی سہولت کے لیے مرحلہ وار تمام اضلاع میں مویشی میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔


راجستھان حکومت نے اس مالی سال میں گوشالاؤں کے لیے 653.65 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی ہے۔ وزیر جورا رام کماوت نے جمعرات (25 جولائی) کو اسمبلی کو بتایا کہ راجستھان حکومت نے اس مالی سال میں گوشالاؤں کے لیے 653.65 کروڑ روپے کی گرانٹ کے لیے انتظامی منظوری جاری کی ہے۔ وزیر نے وقفہ سوالات کے دوران ایک رکن اسمبلی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ کماوت نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں 22 جولائی تک 2,843 گوشالاؤں کے لیے 653.65 کروڑ روپے کا فنڈ مظور کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔