کووڈ۔19 کے سبب بچوں کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام پر اثر ہو رہا ہے: یونیسیف
یونیسیف کے بیان کے مطابق کووڈ۔19 کی وجہ سے کئی ممالک نے اپنے چلائے جانے والے پولیو ٹیکہ پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔ جس کے سبب لاکھوں بچوں کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ: بچوں کی تعلیم، صحت، حفاظت وغیرہ کے لے کام کرنے والی یونائٹڈ نیشنس انٹرنیشنل چلدرنس ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف)کے مطابق عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مسلسل بڑھتے قہر کا اثر پوری دنیا میں بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے چلائے جانے والے حفاظتی ٹیکہ پروگرام پر پڑسکتا ہے۔
یونیسف نے جمعہ کو ایک سرکاری بیان جاری کرکے کووڈ۔ 19کی وجہ سے بچوں کے ٹیکہ پروگرام پر پڑنے والے اثر کے تعلق سے آگاہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکے کے پروگرام چلائے جاتے ہیں لیکن کووڈ۔19کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے لاکھوں بچے زندگی بچانے والے ان ٹیکوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
یونیسیف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ۔19 کی وجہ سے کئی ممالک نے اپنے چلائے جانے والے پولیو ٹیکہ پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 25 ممالک نے کورونا جیسے ہنگامی صحت چیلنج کے پیش نظر خسرے کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانہ پر چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام کو فی الحال روک دیا ہے۔
یونیسیف کے چیف مشیر اور ٹیکہ پروگرام کے سربراہ روبن نینڈی نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے بچوں کی حفاظت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ جیسے جیسے پوری دنیا میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا جارہا ہے اس کی وجہ سے بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے لاکھوں بچوں کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔