ہندوستان کو بے حال کر رہا کورونا، متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے پار، 1783 افراد ہلاک

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3591 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور اسی دوران 89 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1783 ہو گئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 52952 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 1084 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15267 تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے اور گزشتہ ایک دن میں ایک ہزار سے زائد 1233 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 16758 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 34 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 651 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 3094 مریض صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں۔


گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6625 ہو گئی ہے اور مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 396 تک پہنچ گئی ہے اور 1500 افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 328 نئے کیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 5532 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے ایک مزید مریض کی موت ہونے کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اب تک مجموعی 1542 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 159 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3317 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید تین افراد کے ہلاک ہو جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4829 ہو گئی اور اب تک 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی گرفت میں اب تک 3138 افراد آ چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 185 ہو گئی ہے اور 1099 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 118 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2998 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مزید چار افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 1130 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1107 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ تعداد 29 پر مستحکم ہے جبکہ 628 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ کیرالہ میں اس دوران ایک اور نیا کیس سامنے آیا ہے اور متاثرین کی تعداد 503 ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1777 اور کرناٹک میں 693 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 36 اور 29 پر ہی مستحکم ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 775 ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا یہ تعداد آٹھ پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں 144، اس کے علاوہ پنجاب میں 27، ہریانہ میں سات اور بہار میں چار، جھارکھنڈ میں تین، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں دو دو اور میگھالیہ، آسام اور چندی گڑھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔