کورونا وائرس: ملک میں مسلسل دوسرے دن 20 ہزار سے کم معاملے، 378 مریض فوت
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 87 کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا 28178 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 447751 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.83 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.84 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے۔
ایکٹو کیسز معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 7802 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے ان کی تعداد اب 149931 رہ گئی ہے۔ وہیں 18849 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4478042 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24810 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1029 کم ہوکر 40367 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138962 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6365277 ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔