کانگریس 9 اکتوبر کو وارانسی سے پرینکا گاندھی کی ریلی کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی
وارنسی کے سابق رکن پارلیمنٹ راجیش مشرا نے تصدیق کی ہے کہ جلسہ عام کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور یہ پروگرام ریاست بھر کے لوگوں کو تبدیلی کا پیغام دینے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے 9 اکتوبر کو کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وارانسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ وارنسی کے سابق رکن پارلیمنٹ راجیش مشرا نے تصدیق کی ہے کہ جلسہ عام کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور یہ پروگرام ریاست بھر کے لوگوں کو تبدیلی کا پیغام دینے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
کانگریس نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے نوجوان امیدواروں پر داؤ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اپنے 60 فیصد ٹکٹ 30 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں کو دے سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ روزہ لکھنؤ دورے کے دوران پرینکا گاندھی نے اس کے لئے منظوری فراہم کر دی ہے۔ خیال رہے کہ ممکنہ امیدواروں سے 10 اکتوبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر میں موسلادھار بارش، بجلی گرنے سے 13 افراد کی موت
پارٹی عہدیداران کے مطابق نوجوان آج اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے اور بی جے پی حکومت کی نااہلی کا انہیں سب سے زیادہ خمیازہ اٹھانا پڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ نوجوان طبقہ شدت سے ریاست میں تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے امیدواروں کو کھڑا کرنا ایک فطرتی عمل ہے اور ایسے چہروں کے ساتھ عوام جڑاؤ محسوس کرتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔