بڑھتا جا رہا خطرہ، وزارت توانائی کا ملازم کورونا کا شکار، شرم شکتی بھون سیل

وزارت توانائی کے ایک ملازم کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد شرم شکتی بھون کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں وزات کا دفتر ہے۔ وزارت نے ٹوئٹ کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک افسر کووڈ-19 پازیٹو پایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا کا اثر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور لاکھ حفاظتی انتظامات کے باوجود ایک کے بعد ایک سرکاری دفاتر کے ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وزارت توانائی کا ایک ملازم کورونا کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کی تصدیق ہونے کے بعد شرم شکتی بھون کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں وزارت توانائی کا دفتر موجود ہے۔ وزارت توانائی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ "وزارت توانائی کا ایک افسر کووڈ-19 پازیٹو پایا گیا ہے۔ موجودہ گائیڈ لائن کے مطابق سبھی مناسب پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔"


وزارت توانائی اب منگل سے اپنا کام پھر سے شروع کرے گا کیونکہ پیر کے روز دفتر سیل ہونے کی وجہ سے کام ٹھپ ہو گیا ہے۔ وزارت کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ "وزارت کا کام ملازمین کے گھر سے کام کرنے سے ہو رہا ہے۔ موجودہ گائیڈ لائن کے مطابق عام معمولات کے کام منگل سے دوبارہ سے شروع ہوں گے۔"

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں سرکاری افسران، پولس اہلکار اور طبی اہلکار لگاتار کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ اب تک درجنوں پولس اہلکاروں اور سی آر پی ایف کے جوانوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔ آؤٹر دہلی کے رنہولا میں بھی کورونا کے 5 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس میں ایک نائی بھی شامل ہے۔ فی الحال احتیاطاً ان تمام لوگوں کی ٹریسنگ کی جا رہی ہے جو ان کے رابطے میں آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔