افطار پارٹی میں شرکت کے بعد ایک ہی خاندان کے 16 افراد کورونا کی گرفت میں
کورونا انفیکشن کے دور میں لوگوں کو بھیڑ سے بچنے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن بحرین کے ایک خاندان نے رشتہ داروں کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت کی اور پھر اس خاندان کے 16 اراکین کورونا کی زد میں آ گئے۔
دوبئی: عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے چیلنج کے ماحول میں بھی بحرین کا ایک خاندان رمضان کی افطار میں جانے کی خواہش ترک نہیں کر پایا اور احتیاط برتے بغیر 16 اراکین کے ساتھ وائرس لے کر لوٹا۔ دراصل جس افطار پارٹی میں یہ خاندان شامل ہوا، وہاں ان کا ایک رشتہ دار بھی آیا تھا جو کرونا سے متاثر رہا ہوگا اور اسی کے رابطے میں آنے پر یہ سولہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بحرین کے محکمہ صحت نے 9 مئی کو دیر رات ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کروناوائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1912کیسز
وزارت نے بتایا کہ افطارمیں شامل ان لوگوں نے وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات مثلاً بھیڑ میں شرکت سے بچنا، ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لوگ وائرس لے کر لوٹے۔ انفیکشن سےمتاثر شخص کے رابطہ میں آنے سے خاندان کے گارجین، بھائی اور کئی بچے متاثر ہوگئے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ ’’انفیکشن نہ پھیلے اس کے لئے ایک ایک شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہدایات کی سختی سے پیروی کرے۔‘‘
محکمہ نے اتوار کی رات کہا ہے کہ وائرس کے 179 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 157 غیر مقیم ملازمین اور 22 متاثروں کے رابطہ میں آنے سے جڑا ہے۔ بحرین میں کرونا کے مجموعی طور سے 4774 معاملے ہیں جس میں 2055 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ کی موت ہوچکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔