راجدھانی دہلی میں کورونا کا قہر جاری، لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ، کل سے بند رہیں گی میٹرو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتے کے لئے بڑھایا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ دارالحکومت میں کل سے میٹرو بھی بند رہیں گی۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

کیجریوال حکومت نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس مچے کہرام کے درمیان ایک بار پھر لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لئے مزید بڑھایا جارہا ہے، لاک ڈاؤن اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ یعنی یہ پابندی دہلی میں 17 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ "ہم نے اپنے طبی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور مختلف مقامات پر آکسیجن بستر بڑھانے کے لئے لاک ڈاؤن پیریڈ کا استعمال کیا ہے۔ دہلی میں آکسیجن کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اب اسپتالوں میں حالات بہتر ہو رہے ہی اور اب ایس او ایس کالز موصول نہیں ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے مزید کہا کہ 26 اپریل سے کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں اور گزشتہ ایک یا دو دن میں مثبت شرح 35 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔