کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 97 ہزار معاملے، 446 افراد ہلاک

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 46393 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 788223 ہوگئی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 50143 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11732279 ہوچکی ہے۔اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے 446 اموات سے بڑھ کر مجموعی تعداد 165547 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.48 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 6.21 فیصد جبکہ ہلاکتوں کی شرح 1.30 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ایکٹیو کیسز کے معاملہ سرفہرست ہیں اور اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 20881 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 452777 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں مزید 26252 مریض صحتمند ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2549075 تک ہو گئی ہے۔ 155 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56033 ہوگئی ہے۔


ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5846 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 44296 ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب تک 327689 افراد کورونا وائرس سے شفایاب جبکہ موذی وبا سے مزید 44 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4363 ہوگئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3391 سے بڑھ 42502 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12657 اور اب تک 965275 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 479 سے بڑھ کر 28685 ہوچکے ہیں اور 1866 مریضوں کی شفایابی سے جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 4 ہزار 225 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 12 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4680 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 607 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 14589 ہوچکی ہے۔ اس وبا سے اب تک 11096 افراد ہلاک جبکہ 654277 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ا یکٹیو کیسزکی تعداد 3082 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 22820 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8894 افراد لقمہ اجل اور اب تک 602319 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔