کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 افراد ہلاک، 15388 نئے معاملات
مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15388 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 786 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) میں اچانک اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ فعال معاملات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا، لیکن پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1285 کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 77 درج کی گئی، جو پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والوں کی تعداد 113، ہفتہ کو 108، اتوار کو 100 اور پیر کو 97 تھی۔ اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ آٹھ ہزار افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
منگل کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15388 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 786 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16596 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک 10899394 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات کی تعداد 1285 سے کم ہو کر 187462 ہوگئی۔ اسی دوران مزید 77 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 157930 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 96.92 ہے اور فعال معاملات کی شرح 1.66 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 1.40 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کی تعداد 346 فعال معاملے گھٹ کر 98859 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9068 مریض صحت مند ہوگئے جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2077112 لاکھ ہوگئی، جب کہ 22 مزید مریضوں کی اموات سے مرنے والوں تعداد 52500 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، فعال کیسز کی تعداد 1630 کم ہوکر یہ 39532 ہوگئی ہے اور 3030 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 4312 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے سرگرم کیسز بڑھ کر 6834 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12367 ہوچکی ہے اور اب تک 936250 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 4018 ہے اور اب تک 12521 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں، 839138 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں، کورونا کے فعال کیسز 3155 پر آگئے ہیں اور 10280 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 563403 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں، فعال مریضوں کی تعداد 523 اور 8020 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 5941 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں، فعال معاملات کی تعداد 2919 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 307862 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3859 ہوگئی ہے جبکہ ایک اور شخص اس وبا سے متاثر ہونے کے سبب فوت ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 3638 ہوگئی ہے اور اب تک 257560 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3872 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعاملے معلملے 1634 رہ گئے ہیں۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 8738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسوں کی تعداد 3212 ہوگئی ہے اور 4416 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 2.66 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔