کولکاتا آتشزدگی: پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اظہار رنج، متاثرین کے حق میں معاوضہ کا اعلان

وزیراعلی ممتا بنرجی نے رات دس بجکر 15 منٹ پر واقعہ کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے کنبے کو دس دس لاکھ روپے اور ہر کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

کولکاتا میں آتشزدگی / یو این آئی
کولکاتا میں آتشزدگی / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کولکاتا آتشزدگی میں لوگوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’کولکاتا میں آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی زندگیوں کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے‘‘۔ وزیراعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ واقعہ مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شام تقریباً چھ بجکر 10 منٹ پر پیش آیا۔ مہلوکین میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہیں۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے رات دس بجکر 15 منٹ پر واقعہ کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے کنبے کو دس دس لاکھ روپے اور ہر کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔