کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 299 افراد کی موت، 21822 نئے معاملے

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسزمیں مسلسل کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی تعداد 284 کم ہوکر 5838 رہ گئی۔ وہیں 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10523 ہوگئی ہے۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 96 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح مسلسل کم ہوکر 2.5 فیصد پرآ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21822 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوزکر گئی۔ وہیں 26139 مریضوں کےصحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98.60 لاکھ ہوگئی ہے اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.04 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4616 کم ہو کر 2.57 لاکھ ہو گئے ہیں اور ان کی شرح 2.51 فیصد پر آ گئی ہے۔ اسی دوران 299 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 148738 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز533 بڑھ کر 65572 ہوگئے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 3042 اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6.87 لاکھ ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسزمیں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسزمیں 1466 کمی آئی ہے اور ان کی تعداد 54206 پر آ گئی ہے۔ وہیں 18.24 لاکھ افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید 90 مریضوں کی موت ہوجانے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 49463 ہوگئی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسزمیں مسلسل کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی تعداد 284 کم ہوکر 5838 رہ گئی۔ وہیں 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10523 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 6.08 لاکھ سے زیادہ مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11629 ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12081 ہوگئی ہے اور اب تک 8.94 لاکھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 3256 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7104 افراد کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے اور 8.71 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 189 کم ہو کر 14155 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8352 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.62 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8615 ہوگئی ہے اور اب تک 12109 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7.96 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اڈیشہ میں ایکٹو کیسزکی تعداد 2332 ہوگئی ہے اورتقریباً 3.25 لاکھ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1871 ہوگئی ہے۔


تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 96 بڑھ کر 5974 ہو گئے اور 1541 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.28 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہوگئی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1.57 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 9387 ہے اور اب تک 2.27 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3595 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ چھتیس گڑھ میں ایکٹو کیسزکی تعداد 533 کم ہو کر 11939 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2.63 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ مزید 14 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3350 ہوگئی ہے۔

گجرات میں اس وقت 9979 ایکٹو کیسز ہیں اور 4302 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 2.29 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز کی تعداد 141 کم ہو کر4799 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1393 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.45 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔


اب تک کورونا سے ہریانہ میں 2899، راجستھان میں 2689، جموں و کشمیر میں 1880، اتراکھنڈ میں 1504، آسام میں 1043، جھارکھنڈ میں 1027، گوا میں 737، پڈوچیری میں 633، تریپورہ میں 385، منی پور میں 354، چندی گڑھ میں 316، میگھالیہ میں 139، لداخ میں 127، سکم میں 127، ناگالینڈ میں 79، انڈومان اور نکوبار جزائر میں 62، اروناچل پردیش میں 62، میزورم میں 56 اور دادر نگر حویلی اور دمن ودیو میں دو دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔