کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23285 نئے معاملے، 117 افراد ہلاک

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور اس ریاست میں یہ تعداد 7067 سے بڑھ کر 107307 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک آئی تیزی کے درمیان جمعہ کے روز تقریباً دوگنی رفتار سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8011 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج اچانک تقریباً دوگنی رفتار سے ملک کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر100 سے بڑھ کر 117 ہو گئی ہے۔ جمعرات کو یہ تعداد 126 بدھ کے روز 133، منگل، پیرکو97، 97، اتوار کو 100، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23285 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ آٹھ ہزار846 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15157 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی 10953303 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 8011 سے بڑھ کر 197237 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں اس جان لیوا وبا سے 117 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 158306 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.86 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.74 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور اس ریاست میں یہ تعداد 7067 سے بڑھ کر 107307 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 7103 مریض صحت مند ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2106400 لاکھ اور 57 مزید مریضوں کی موت سے یہ تعداد بڑھ کر 52667 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔