تریپورہ: گوشت کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کورونا متاثرین نے صحت اہلکاروں پر کیا حملہ!

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیب کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظام کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس طرح کے ناپسندیدہ واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے 151 نئے معاملے سامنے آنے سے جہاں ریاستی حکومت پریشان ہے وہیں بدھ کو راجدھانی اگرتلہ میں ایک ’کووڈ کیئرسینٹر‘ میں علاج کرا رہے مریضوں کے گروپ نے صحت سے متعلق اہلکاروں پر مبینہ حملے کے واقعہ سے انتظامیہ پریشان ہے۔ موصول اطلاعات کے مطابق اگرتلہ کے بھگت سنگھ یوتھ ہاسٹل میں واقع ’کووڈ کیئر سینٹر‘ میں 200 سے زیادہ مریضوں کو علاج کے لئے رکھا گیا ہے۔

کل اچانک مریضوں کے ایک گروپ نے بہتر کھانے اور علاج کے سلسلے میں شکایت شروع کردیا۔ مریضوں نے رات میں گوشت کھانے کی مانگ کی لیکن ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے معذوری کا اظہار کیے جانے پر وہ لوگ مشتعل ہوگئے۔ اس کے بعد مریضوں نے ہاسٹل کے دروازوں اور کھڑکیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ یہ ہنگامہ صبح تک جاری رہا۔ صحت سے متعلق اہلکاروں نے آج ان کے مطالبوں کو پورا کیے جانے کی یقین دہانی کرائی اور حالات کو قابو میں کیا گیا۔


اس درمیان ڈاکٹروں کے تنظیم نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور سبھی اداروں میں صحت سے متعلق اہلکاروں کی سلامتی یقینی بنانے کی حکومت سے اپیل کی ہے۔ وزیراعلی وپلو کمار دیو نے مریضوں سے امن قائم رکھنے اور صحت سے متعلق اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظام کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس طرح کے ناپسندیدہ واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تریپورہ میں کل رات کورونا انفیکشن کے 151 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 400 ہوگئی ہے حالانکہ یہاں اس بیماری سے ابھی تک کوئی موت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jun 2020, 5:29 PM