حیدر آباد: کورونا متاثرہ خاتون نے جڑواں لڑکیوں کو دیا جنم، سبھی کی حالت مستحکم

کووڈ-19 متاثرہ خاتون کی طبیعت اس وقت مستحکم ہے اور نولود دونوں بچیوں کے لعاب کے نمونے ڈاکٹروں نے حاصل کر لیے ہیں تاکہ اس بات کی جانچ ہو سکے کہ ان میں کورونا کا اثر ہے یا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدر آباد: حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے دو جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا۔ یہ خاتون اس وبا کے متاثرین کاعلاج کرنے والے شہر کے مشہور گاندھی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ اس کا تعلق میڑچل سے ہے اور وہ اس موذی مرض کی مثبت علامات کے ساتھ اس اسپتال کو رجوع کی گئی تھی۔ اس کی سیزیرئین کے ذریعہ زچگی کی گئی اور زچہ کے ساتھ نومولود لڑکیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان دونوں لڑکیوں کا وزن فی کس دو کیلو ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ڈاکٹرس نے دونوں نومولود بچیوں کے لعاب کے نمونے حاصل کیے تاکہ کورونا کی جانچ کی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو قبل ازیں شہر حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اس کے کووڈ- 19 سے متاثرہونے کی اطلاع پر اس خاتون کو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڑچل کے کنٹینمنٹ زون سے اس خاتون کا تعلق ہے۔ گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راو نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ خواتین کے زچگی کا یہ پانچواں معاملہ ہے۔انہوں نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹرس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔