ہندوستان میں لگاتار گھٹ رہے کورونا کیسز، 24 گھنٹوں میں 11499 معاملے درج

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹ کر 1 لاکھ 21 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں مہلک کورونا وائرس وبا کے معاملوں میں لگاتار گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 255 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ 25 فروری کو 13 ہزار 166 معاملے درج کیے گئے تھے۔ یعنی کل کے مقابلے آج کورونا کیسز میں 12.6 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹ کر 1 لاکھ 21 ہزار 888 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد کی بات کی جائے تو، یہ بڑھ کر 5 لاکھ 13 ہزار 481 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار 482 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


دہلی میں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والے لوگوں میں اس سال 22 فروری تک لیے گئے نمونوں میں 80 فیصد اومیکرون ویریئنٹ پایا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ مہلوکین سے لیے گئے 239 نمونوں کے جینوم سیکوئنسنگ سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے 191 میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ تھے۔ بقیہ 48 یعنی 20 فیصد نمونوں میں ڈیلٹا سمیت کورونا وائرس کے دیگر ویریئنٹ پائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔