ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 ہزار سے زائد نئے معاملے
اسی عرصے کے دوران مزید 459 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 162927 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یومیہ کیسز بڑھ کر 72 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72330 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے۔
وہیں اس دوران 40382 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 11474683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 584055 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 459 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 162927 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.89 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی نے ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن سے کی شکایت
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 15717 بڑھ کر 357604 ہو گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 23600 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اور جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2400727 پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 227 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54649 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔