بی جے پی نے ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن سے کی شکایت
بی جے پی نے کہا کہ دھمکی دینا نہ صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ میں روکاوٹ ہے۔ بلکہ یہ ایک مجرمانہ فعل کے ساتھ ساتھ انتخابی جرم بھی ہے جس کی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
کلکتہ: بنگال بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی ہے کہ ممتا بنرجی نے اپنے جلسوں میں دھمکیاں دے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں بی جے پی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سرگرم کردار کے باوجود ممتا بنرجی لگاتار دھمکی آمیر بیانات دے رہی ہیں، اس کی وجہ سے تشدد پھیلنے کا اندیشہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے دعویٰ کے ثبوت میں ممتا بنرجی کی 29 مارچ کو کی گئی ایک تقریر کا حوالہ بھی دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اس تقریر میں کہا ہے کہ مرکزی فورسیس چلی جائیں گی۔ لیکن وہ بنگال میں ہی رہیں گی، پھر کون اپنے حریفوں کو بچائے گا۔
ممتا بنرجی کے اس تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی قائدین ششیر بجوریا، ارجن سنگھ اور پرتاپ بنرجی کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ "اس طرح کے بیانات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لئے خطرہ ہیں۔ الیکشن کمیشن اس پر کارروائی کرے۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ تقریر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
بی جے پی نے کہا کہ دھمکی دینا نہ صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ میں روکاوٹ ہے۔ بلکہ یہ ایک مجرمانہ فعل کے ساتھ ساتھ انتخابی جرم بھی ہے جس کی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔ ویڈیو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے، خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی تقسیم رائے دہندگان پر حملے، پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے روکنے، انتخابات میں حصہ لینے اور بی جے پی کے کارکنوں کو نشانہ بنانے جیسے تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔