’ساورکر واٹیکا‘ کے سائن بورڈ پر سیاہی پوتی گئی، تنازعہ شروع

سیاہی پوتنے والا نوجوان راوت واٹیکا کی زمین پر اپنی ملکیت ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، جبکہ علاقے کے مکین اس کو سماج دشمن عناصر قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے آدرش نگر تھانہ علاقے کے وگیان نگر میں واقع ایک سرکاری پارک ’ویر ساورکر واٹیکا‘ کے سائن بورڈ پرسیاہی پوت دیے جانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چیئرمین شیو شنکر ہیڈا کے دور میں ویر ساورکر واٹیکا قائم کی گئی تھی اور کئی بار بی جے پی کے بڑے لیڈران بھی یہاں آچکے ہیں، لیکن آج یہاں آر کے راوت نامی نوجوان نے پورے بورڈ پر سیاہی پوت دی۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جب اس واقعہ کی خبر علاقے میں پھیلی تو قرب و جوار کے مکینوں میں اشتعال پھیل گیا۔ سیاہی پوتنے والا نوجوان راوت واٹیکا کی زمین پر اپنی ملکیت ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، جبکہ علاقہ کے مکین اس کو سماج دشمن عناصر قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔


رہائشیوں نے ملزم کے خلاف آدرش نگر تھانہ علاقے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ یہ معاملہ اے ڈی اے کے افسران تک بھی پہنچ گیا ہے۔ اب تنازعات کے درمیان ویر ساورکر واٹیکا کی زمین کی ملکیت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔