کانگریس پارلیمنٹ اجلاس میں اگنی ویر، کسان اور پیپر لیک کا معاملہ زور و شور سے اٹھائے گی، میٹنگ میں فیصلہ

سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی آج میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ پارلیمانی اجلاس میں کسان، اگنی ویر، نیٹ جیسے ایشوز اٹھائے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر</p></div>

سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

پارلیمنٹ اجلاس آج (22 جولائی) سے شروع ہو گیا ہے اور کل مرکزی حکومت کے ذریعہ عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل آج کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی انتہائی اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران کن موضوعات کو اٹھانا ہے اور مختلف عوامی ایشوز سے متعلق پارٹی لیڈران کا موقف کیا ہوگا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے اس میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایوان میں کسان، اگنی ویر، نیٹ (پیپر لیک) اور ملک کی عوام سے جڑے ایشوز ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی عوام سے جڑے مزید کچھ ایشوز پر دونوں ایوانوں میں بحث چاہتی ہے اور یہ بات بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں کانگریس عوام سے جڑے ایشوز اٹھانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کل انڈیا بلاک کے لیڈران کی بھی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں سبھی باتیں رکھی جائیں گی اور آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری، لوک سبھا میں ڈپٹی گورو گگوئی، راجیہ سبھا میں چیف وہپ جئے رام رمیش سمیت کچھ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ یہ میٹنگ سونیا گاندھی کی سرکاری رہائش 10 جن پتھ پر واقع رہائش میں ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔