بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے کانگریس شروع کرے گی ’بھارت جوڑو یاترا‘

کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کانگریس کے محکمہ مواصلات کو ایک طاقتور محکمہ بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت سوشل میڈیا، تحقیق اور ڈیٹا کا تجزیہ ہونا چاہئے۔

اجے ماکن، تصویر یو این آئی
اجے ماکن، تصویر یو این آئی
user

ایشلن میتھیو

قومی آواز سے بات کرتے ہوئے اجے ماکن نے کہا کہ نو سنکپ شیور میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مواصلات کے محکمہ کو ریاستوں کے ساتھ جوڑا جائے۔ ریاستوں میں بھی ایسا ہی سیٹ اپ ہوگا جس میں کمیونیکیشن کے لیے الگ سے جنرل سکریٹری ہوگا۔ اس کی تقرری اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔

ان بنیادی تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے جن کا فیصلہ راجستھان کے ادے پور میں تین روزہ نو سنکلپ شیور کے بعد کیا گیا تھا، اجے ماکن نے وضاحت کی کہ وہ صرف ایک شخص کو دوسرے سے تبدیل نہیں کر رہے ہیں بلکہ نئے محکمے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے کے لئے باقائدہ محکمہ بنایا جائے گا اور اس بات پر مستقل نظر رکھی جائے گی کہ عوام کیا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی وغیر یہ کام زیاد مؤثر انداز میں کر نے میں کامیاب ہیں۔


اجے ماکن نے اس جانب نشاندہی کی کہ اگرچہ 2003 میں شملہ میں منعقد ہوئے چنتن شیور میں ایک قومی تربیتی ادارہ قائم کرنے کی بات کی گئی تھی، لیکن اسے آگے نہیں بڑھایا گیا لیکن اس مرتبہ ہر فیصلے کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔ کانگریس نے ادے پور میں منعقد ہوئے ’نو سنکلپ شیور‘ میں بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ریاستوں میں بوتھ کمیٹیوں کے نیچے منڈل کمیٹیاں بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف کیرالہ میں تھا جہاں منڈل کمیٹیاں تھیں اور اب اس سے بھی چھوٹی اکائی تشکیل دی جا رہی ہیں جو 25-30 گھروں پر مشتمل ہوگی۔

اجے ماکن نے بتایا کہ "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر لوک سبھا سیٹ کے لیے اور ہر ودھان سبھا سیٹ کے لیے ایک شخص کو مقرر کریں گے جو اس علاقہ میں کانگریسیوں کی شناخت کو یقینی بنانے کا کام کرے گا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس ہر بوتھ میں کافی کانگریسی ہیں اور انہیں صرف شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔ ماکن نے مزید کہا کہ کہ اگر ہم کانگریسیوں کو پہچاننے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم تنظیم کو دوبارہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یہ کام مشکل نہیں ہے۔


ادے پور نو سنکلپ شیور میں یہ اعلان کیا گیا کہ ہر کمیٹی میں 50 فیصد وہ لوگ نمائندگی کریں گے جن کی عمر 50 سال سے کم ہے اور کوئی بھی شخص پانچ سال سے زیادہ ایک عہدہ پر نہیں رہے گا۔ ماکن نے کہا کہ تنظیم میں نوجوانوں کی نمائندگی بڑھانے کے لئے کانگریس کے پاس دو راستے تھے۔ ایک ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد طے کرنا، جسے بی جے پی کسی نہ کسی طرح نافذ کرتی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ تھا کہ ہماری تمام کمیٹیوں میں 50 سال سے کم عمر والوں کے لیے 50 فیصد ریزرویشن ہو۔ ہم نے محسوس کیا کہ دوسرا آپشن بہت بہتر ہے اگر ہم ریٹائرمنٹ کی عمر طے کرتے ہیں تو ہر ایک کی عمر 50-75 کے درمیان ہوگی۔ اجے ماکن نے کہا کہ "ہم نے محسوس کیا کہ یہ اپنے سینئر لوگوں کو اپنے نوجوانوں کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستانی عوام کو جوڑنے کے لیے ’بھارت جوڑو‘ نعرہ دیا ہے۔ ’جوڑو، جوڑو، بھارت جوڑو‘ نعرے کو مجاہد آزادی اور گاندھیائی سبا راؤ نے دیا تھا۔


ملک کے اتحاد کے لیے بات کرتے ہوئے اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس ملک کو ٹوٹنے نہیں دے گی۔ "ہندوستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ یہ مختلف لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ مہنگائی اور روزگار ہی اصل مسائل ہیں اور ہم عوام کو آگاہ کریں گے۔ لوگ اب کانگریس کی پالیسیوں اور ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ کوٹہ ختم ہو جائے گا، شہریوں کو احساس ہونا شروع ہو جائے گا کہ وہ خود کس گندگی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔