مہاراشٹرا انتخابات کے لیے کانگریس کی تیسری فہرست جاری، 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے 16 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس سے قبل دوسری فہرست میں 23 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس نےکل یعنی 26 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے دو اور فہرستیں جاری کی تھیں۔ پہلی فہرست میں 48 جبکہ دوسری فہرست میں 23 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

مہاراشٹر انتخابات کے حوالے سے کانگریس کی اس فہرست میں رانا دلیپ کمار کو کھامگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ہیمنت نندا چیموٹے کو میلاگھاٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ منوہر تلسیرام کو گڈچرولی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مانک راؤ ٹھاکرے کو دیگرس اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔


لکی بھاؤ بھیکا جادھو کو اکت پوری سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ دیانند موتی رام چورگے کو بھیونڈی ویسٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی سچن ساونت کو اندھیری ویسٹ سے موقع دیا گیا ہے۔ آصف زکریا کو واندرے ویسٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ کلدیپ دھیرج پاٹل کو تلجا پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کولہاپور نارتھ سے راجیش بھرت لتکر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پرتھوی راج گلاب راؤ پاٹل کو سانگلی سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

اس فہرست کے ساتھ کانگریس نے اب تک 87 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 23 امیدواروں کی فہرست میں پارٹی نے سینئر لیڈر سنیل کیدار کی بیوی انوجا کو میدان میں اتارا ہے۔ کیدار کو ناگپور ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینک (این ڈی سی سی بی) گھوٹالے میں سزا سنائے جانے کے بعد چھ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ وہ ناگپور ضلع کی ساونیر سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔


پارٹی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر وسنت پورکے کو رالےگاؤں (یوتمال) سے دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے۔ ممبئی میں پارٹی نے کالو بڈھیلیا کو کاندیوالی ایسٹ سیٹ سے، گنیش یادو کو سیون کولیواڑا سے اور یشونت سنگھ کو چارکوپ سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔