مہاراشٹر میں کانگریس نے چودہ امیدواروں کی فہرست جاری کی، دو سیٹوں پر امیدوار تبدیل کئے

کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں چودہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے دو سیٹوں پر امیدوار تبدیل کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے 2 سیٹوں پر امیدوار بھی تبدیل کیے ہیں۔ اس میں اورنگ آباد ایسٹ سے مدھوکر کشن راؤ دیشمکھ کی جگہ لاہو ایچ شیوالے کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور اندھیری ویسٹ سے سچن ساونت کی جگہ اشوک جادھو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، پارٹی نے اب تک کل 99 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

دیگر امیدواروں میں کانگریس نے چندر پور ضلع کے وروڈہ سے پروین کاکڑے کو میدان میں اتارا ہے۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں، وروڈہ سے کانگریس ایم ایل اے پرتیبھا دھنورکر چندر پور سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئیں۔  پارٹی نے سنجے میشرم کو عمریڈ سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جہاں سے کانگریس ایم ایل اے راجو پروے نے شیوسینا کے ٹکٹ پر رام ٹیک لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی چھوڑ دی تھی۔


کانگریس نے اپنی چوتھی فہرست میں کل 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں 2 امیدواروں کی سیٹیں تبدیل کی گئی ہیں۔ پارٹی نے انیل شندے کو املنر سے، سنجے میشرام کو عمریڈ سے، رامداس مسرام کو ارموری سے، پروین پیڈویکر کو چندر پور سے، سنتوش سنگھ راوت کو بلارپور سے، پروین کاکڑے کو وروڈہ سے، عبدالغفور کو ناندیڈ نارتھ سے، لاہو ایچ شیوالے کو اورنگ آباد ایسٹ سے، سندیپ  پانڈے کو  نالا سوپارہ سے ، اندھیری ویسٹ سے اشوک جادھو، شیواجی نگر سے دتاتریہ بہیرت کو، پونے کنٹونمنٹ سے رمیش بھگوے، سولاپور ساؤتھ سے دلیپ مانے اور پنڈھارپور سے بھگیرتھ بھلکے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔