مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: این سی پی–ایس پی کی نئی فہرست جاری، سورا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کا نام شامل
این سی پی۔ایس پی نے اسمبلی انتخاب کے لئے اب تک 76 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ پہلی فہرست میں 45، دوسری فہرست میں 22 اور تیسری فہرست میں 9 امیدواروں کو اسمبلی انتخاب میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے
مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لئے این سی پی۔ایس پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔ تیسری فہرست میں جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں سے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد ہیں۔ جن کو پارٹی نے انو شکتی نگر سے میدان میں اتارا ہے۔ دراصل فہد پہلے سماجوادی پارٹی میں تھے، اب انہوں نے این سی پی۔ایس پی کا دمن تھام لیا ہے۔
این سی پی۔ایس پی میں شمولیت کے بعد فہد احمد نے کہا کہ ’’میں پہلے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا، اس کے بعد کچھ کہوں گا۔ این سی پی۔ایس پی کی نظریات سماجوادی پارٹی کے نظریات سے مختلف نہیں ہے۔ میں شرد پوار صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اکھلیش یادو سے پوچھا اور کہا کہ ہم فہد کا نام این سی پی۔ایس پی کے انتخابی نشان کے ساتھ اعلان کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہہے کہ این سی پی۔ایس پی اب تک 76 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ تیسری فہرست سے قبل ہفتہ کو این سی پی۔ایس پی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ جس میں کل 22 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ وہیں پہلی فہرست میں شرد پوار نے کل 45 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔
واضح ہو کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالا جائے گا۔ جس کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔