کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے نیتا جی کو پیش کیا خراج عقیدت
ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 کو کٹک، اڈیشہ میں پیدا ہوئے۔ پہلی ہندوستانی فوج 'آزاد ہند فوج' کی بنیاد نیتا جی سبھاش چندر بوس نے رکھی تھی۔
نئی دہلی: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش پر ملک بھر کے سیاست دانوں نے انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر، آزاد ہند فوج کے بانی اور ہمارے آئیڈیل نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش پر۔ نیتا جی کے 'جے ہند' کے اعلان اور 'تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا' نے سب کو مادر وطن کے تئیں سچی لگن کے لیے بیدار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام نے کی سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ و سابق صدر راہل گاندھی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ آزادی پسند رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت، جن کی ہمت اور حب الوطنی آج بھی ہر ہندوستانی کو ہمارے عظیم ملک کی آزادی کی حفاظت کے لیے تحریک دیتی ہے۔
ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 کو کٹک، اڈیشہ میں پیدا ہوئے۔ پہلی ہندوستانی فوج 'آزاد ہند فوج' کی بنیاد نیتا جی سبھاش چندر بوس نے رکھی تھی۔ نیتا جی برطانوی راج سے لوہا لے کر کئی بار جیل بھی گئے تھے۔ وہ 1921 سے 1941 کے درمیان مکمل آزادی کے لیے 11 بار جیل گئے اور برطانوی حکومت کے خلاف لوگوں میں ناراضگی پیدا کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔