راہل گاندھی نے سابق فوجیوں کو پنشن نہ ملنے پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

کانگریس کے سابق صدر نے ’ہندوستان ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر کہا کہ نریندر مودی حکومت فوجیوں اور ملک کی بے عزتی کر رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آواز بیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بار کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق فوجیوں کو اپریل ماہ کی پنشن نہیں مل پانے کا ایشو اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر لکھا کہ ’’وَن رینک، وَن پنشن کے دھوکہ کے بعد اب مودی حکومت ’آل رینک، نو پنشن‘ کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ فوجیوں کی بے عزتی ملک کی بے عزتی ہے۔ حکومت کو سابق فوجیوں کی پنشن جلد از جلد دینی چاہیے۔‘‘

دراصل کانگریس کے سابق صدر نے روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر کہا کہ نریندر مودی حکومت فوجیوں اور ملک کی بے عزتی کر رہی ہے۔ دراصل ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں سابق فوجیوں کو اپریل ماہ کی پنشن کی ادائیگی نہیں ہو پائی ہے، اور اس کے لیے سرکاری محکمہ کی طرف سے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایسا اس لیے ہو سکتا ہے کیونکہ حکومت نے پنشن تقسیم کے لیے نئی آن لائن پنشن تقسیم نظام کو اختیار کیا، جس میں غالباً تکنیکی خامیاں ہونے کی وجہ سے پنشن تقسیم نہیں ہو پائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔