کانگریس لیڈر چودھری انیل کمار نے وارڈوں کی حد بندی کو دہلی ہائی کورٹ میں کیا چیلنج، مرکز سے جواب طلب

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدر انیل کمار نے وزارت داخلہ کے 17 اکتوبر کے اس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، جس میں دہلی کے 250 وارڈوں کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری / آئی اے این ایس
دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کانگریس لیڈر چودھری انیل کمار کی طرف سے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے وارڈوں کی حد بندی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دہلی حکومت اور مرکز سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس ستیش چندر شرما کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے 28 اکتوبر کو مرکزی وزارت داخلہ، دہلی حکومت اور حد بندی کمیٹی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدر انیل کمار نے وزارت داخلہ کے 17 اکتوبر کے اس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، جس میں دہلی کے 250 وارڈوں کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔


انہوں نے دلیل دی تھی کہ یہ مشق مناسب تیاری کے بغیر غلط طریقے سے کی گئی ہے۔ غورطلب ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیمی) ایکٹ، 2022 کے تحت شہر میں وارڈوں کی تعداد 272 سے کم کر کے 250 کر دی گئی ہے۔ 25 اگست کو حد بندی کمیٹی نے مشق مکمل کی اور مسودہ رپورٹ مرکز کو پیش کیا۔ ڈی پی سی سی کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ عوامی مفاد میں اٹھائے گئے ان کے سوالات کو مدنظر رکھے بغیر مسودہ نوٹیفکیشن کے لئے مرکزی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔