ہریانہ میں دھوکہ دے کر جیتی ہے بی جے پی: ادت راج

کانگریس رہنما ادت راج نے کہا کہ راہل گاندھی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ کانگریس کے ووٹوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بی جے پی و کانگریس دونوں کو تقریباً برابر ووٹ ملےہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اس پر مسلسل سیاسی بحث جاری ہے۔ ہریانہ میں بی جے پی کل 48 سیٹیں جیت کر لگاتار تیسری مرتبہ حکومت بنا رہی ہے ۔ دریں اثنا، کانگریس کے قومی ترجمان ادت راج نے بدھ  یعنی9 اکتوبرکو ہریانہ میں پارٹی کی شکست اور راہل گاندھی کی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا، " وزیر اعظم  مودی کانگریس کے تمام کاموں کو ختم کر رہے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ادت راج نے کہا کہ راہل گاندھی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس بار ہمارے ووٹوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں کو سیٹوں پر تقریباً برابر ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جموں و کشمیر میں کہاں گئے وزیراعظم مودی؟


کانگریس رہنما  ادت راج نے الزام لگایا کہ 'بی جے پی نے ہریانہ میں دھوکہ دہی سے کامیابی حاصل کی ہے۔ راہل گاندھی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ووٹوں کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جس طرح ’انڈیا‘ بلاک کے کچھ حلقے بات کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ یہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے نفسیاتی دباؤ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگر کانگریس 100 سال تک اقتدار میں رہتی ہے تو اس سے دلتوں کا کوئی بھلا نہیں ہوگا۔ اس پر کانگریس ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے دلتوں کے ساتھ اچھا کیا ہے۔ جب سے وزیر اعظم  مودی آئے ہیں، نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔ تعلیمی نظام کی بھی مکمل نجکاری کر دی گئی ہے۔ کانگریس نے دلتوں کو مٹی کے تیل، پٹرول، ایم ایل اے اور ایم پی میں کوٹہ دیا اور خصوصی بھرتی مہم چلائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں اور بینکوں کو نیشنلائز کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار ملا۔ یہ سب کانگریس نے کیا۔ کانگریس نے جو کچھ بھی کیا،  وزیر اعظم مودی اسے ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔