چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ سے کانگریس امیدوار ساوتری منڈاوی منتخب
کانگریس امیدوار ساوتری منڈاوی نے شروع سے ہی برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔ ریاست میں بھوپیش حکومت نے 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد ہر ضمنی انتخاب میں جیت کا عمل جاری رکھا ہے۔
رائے پور: کانگریس کی امیدوار ساوتری منڈاوی نے چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ سے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے برمہانند نیتم کو 21 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر پارٹی کی سیٹ برقرار رکھی ہے۔ ریاستی انتخابی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق آخری دور کی گنتی ختم ہونے کے بعد کانگریس کی امیدوار ساوتری منڈاوی کو پوسٹل بیلٹ سمیت کل ملاکر 65479 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار برہانند نیتم کو پوسٹل بیلٹ سمیت 44308 ووٹ ملے۔ ساوتری منڈاوی نے 21171 ووٹوں سے بی جے پی امیدوار کو شکست دیکر جیت حاصل کی۔
قبائلی سماج کے امیدوار اکبر کورم نے 23417 ووٹ حاصل کیے۔ کانگریس امیدوار ساوتری منڈاوی نے شروع سے ہی برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔ ریاست میں بھوپیش حکومت نے 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد اس ضمنی انتخاب میں ہر بار جیت کا عمل جاری رکھا، جب کہ اہم اپوزیشن بی جے پی تمام تر کوششوں کے باوجود ایک بھی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت ایمس پر سائبر حملے کے تعلق سے سنجیدہ ہو: کانگریس
کانگریس کے ایم ایل اے اور اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کے اچانک انتقال کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کرانا پڑا تھا۔ کانگریس نے ان کی اہلیہ ساوتری منڈاوی کو میدان میں اتارا، جنہوں نے اس سیٹ پر قبضہ برقرار رکھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔