حکومت ایمس پر سائبر حملے کے تعلق سے سنجیدہ ہو: کانگریس

رنجیت رنجن نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے ایمس پر سائبر حملہ ہو چکا ہے۔ ایمس میں تقریباً پانچ کروڑ مریضوں کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ اس میں وزیر اعظم سمیت تمام اہم لوگوں کی صحت کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

رنجیت رنجن، تصویر آئی اے این ایس
رنجیت رنجن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے رنجیت رنجن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں سائبر حملے کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اس پر سنجیدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں ’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے جانے والے معاملے‘ کے دوران رنجیت رنجن نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے ایمس پر سائبر حملہ ہو چکا ہے۔ ایمس میں تقریباً پانچ کروڑ مریضوں کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ اس میں وزیر اعظم سمیت تمام اہم لوگوں کی صحت کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

رنجیت رنجن نے کہا کہ سائبر حملے کا سراغ لگایا جائے اور ہیکرز کے مقصد کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔ یہ بہت سنگین سازش ہو سکتی ہے۔ ہیلتھ ڈیٹا سے بینک ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جس سے کروڑوں لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملک کے خلاف ایک سنگین سازش ہے جس پر حکومت کو چوکنا رہنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔