راجستھان ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس نے تمام 7 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا
کانگریس نے راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے- جھنجھنو، دوسہ، دیولی-اونیارا، کھنوسار، چوراسی، سالمبر اور رام گڑھ۔
کانگریس نے کل رات راجستھان میں سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیاراسے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی(ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور رام گڑھ سے آرین زبیر کو امیدوار بنایا ہے۔
امت اولا ایم پی برجیندر سنگھ اولا کے بیٹے ہیں۔ آرین زبیر سابق ایم ایل اے مرحوم زبیر خان کے بیٹے ہیں۔ تمام سات سیٹوں پر امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس ہنومان بینیوال کی راشٹریہ لوک تانترک پارٹیکے ساتھ کسی طرح کی بات نہیں ہوئی ہےاور وہ اکیلے ہی لڑے گی۔
اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے ناگور سیٹ پر آر ایل پی اور سیکر سیٹ پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں ناگور ضلع کی کھنوسار اسمبلی سیٹ سے جیتنے والے ہنومان بینیوال اس سال ناگور پارلیمانی سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد کھنوسار اسمبلی سیٹ خالی ہوگئی ہے۔
تمام سات نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 13 نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ نامزدگی کا عمل جمعہ کو شروع ہوا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے۔ اسمبلی میں کل 200 سیٹیں ہیں، جن میں سے 5 سیٹیں ایم ایل اے کے ایم پی بننے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں اور دو سیٹیں ایم ایل اے کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔
جن سات اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ان میں جھنجھنو سیٹ کے کانگریس ایم ایل اے برجیندر اولا، دوسہ سیٹ کے کانگریس ایم ایل اے مراری لال مینا، دیولی-انیارا سیٹ کے کانگریس ایم ایل اے ہریش چندر مینا، کھنوسار سیٹ پر راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے ایم ایل اے ہنومان بینیوال اور چوراسی سیٹ بھرت شامل ہیں۔ آدیواسی پارٹی ایم ایل اے راجکمار روت کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
ان تمام ایم ایل ایز نے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ایم پی منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ریاست کی رام گڑھ سیٹ کانگریس ایم ایل اے زبیر خان کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے اور سالمبر سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے امرت لال مینا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
جن سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان میں سے چار کانگریس کے پاس تھیں۔ ریاستی اسمبلی میں اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 114، کانگریس کے 65، بھارت آدیواسی پارٹی کے تین، بہوجن سماج پارٹی کے دو اور راشٹریہ لوک دل سے ایک ایم ایل اے ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ آزاد ایم ایل اے ہیں۔ یہ ضمنی انتخاب کانگریس کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ اس نے لوک سبھا انتخابات میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی سیٹ بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔