راہل گاندھی کی حمایت میں اپوزیشن کا پارلیمنٹ سے سڑک تک مظاہرہ، کالے کپڑے پہن کر کیا احتجاج

ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی کانگریس سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے کالے کپڑے پہن کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر@INCIndia</p></div>

تصویر@INCIndia

user

قومی آواز بیورو

اڈانی معاملے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت کی منسوخی کے بعد اپوزیشن آج ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی کانگریس سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے کالے کپڑے پہن کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی، دہلی میں اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ آج ہم کالے کپڑوں میں آئے ہیں کیونکہ ملک میں جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کی نااہلی کے معاملے میں سبھی نے کانگریس پارٹی کی حمایت کی ہے۔ حکومت الیکشن جیت کر آنے والوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ جو نہیں جھکتے انہیں ای ڈی اور سی بی آئی کا خوف دکھایا جاتا ہے۔


کانگریس صدر نے کہا کہ آج جمہوریت کا سیاہ دن ہے، حکومت جے پی سی سے کیوں بھاگ رہی ہے، جب وہ اکثریت میں ہیں، جے پی سی میں زیادہ تر ممبران ان کی پارٹی کے ہوں گے، پھر بھی وہ ڈرتے ہیں، اس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔ جو ڈرتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی پھنس بھی جاتے ہیں۔ میں ان تمام پارٹیوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کل جمہوریت کو کمزور کرنے اور راہل جی کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔