'مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام'، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کا مرکز پر شدید حملہ

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے دعوی کیا ہے کہ کیرالہ نے 'مارکیٹ کی مؤثر مداخلت' کے ساتھ بڑھتی مہنگائی پر قابو پایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کیرالہ نے 'مارکیٹ کی مؤثر مداخلت' کے ساتھ افراط زر (مہنگائی) پر قابو پایا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیرالہ میں قومی اوسط سے کم ہے۔ پینارائی وجین نے اس دوران مرکز پر بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول میں لانے میں ناکام ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

دراصل وزیر اعلیٰ وجین کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم میں کیرالہ اسٹیٹ سول سپلائیز کارپوریشن (سپلائیکو) کی طرف سے پوتھاریکنڈم گراؤنڈ میں اونم میلوں کے ریاست گیر نیٹورک کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے دعویٰ کیا کہ کیرالہ ایک صارف ریاست ہے اور یہاں ریاستی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قومی اوسط سے کم ہے۔


اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ وجین نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے اور پھر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں، جبکہ کیرالہ میں شرح مہنگائی بھی دیگر ریاستوں کے مقابلے سب سے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ "ریاستی حکومت کی موثر مارکیٹ مداخلت کی وجہ سے کیرالہ ملک میں مہنگائی کی سب سے کم شرحوں میں سے ایک ریاست ہے۔ ہم ایک صارف ریاست ہیں، اس لیے قیمتوں میں اضافہ عام طور پر ہماری ریاست میں بھی ظاہر ہونا چاہیے، لیکن تمام اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہم شرح مہنگائی کو قومی اوسط سے بہت نیچے رکھنے میں کامیاب ہیں۔"

پینارائی وجین کا کہنا ہے کہ 2016 کے بعد سے ہی کیرالہ اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (سپلائیکو) کے اسٹورز میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قومی شماریاتی دفتر کے مطابق کیرالہ میں جولائی 2023 میں ملک میں سال بہ سال مہنگائی کی سب سے کم شرح کا ریکارڈ درج کیا گیا۔ کیرالہ میں یہ شرح 6.43 فیصد ہے جبکہ قومی اوسط 7.44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بڑی ریاستوں میں صرف اڈیشہ، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور آسان کیرالہ سے آگے ہیں۔ دیگر تمام چار جنوبی ریاستوں میں جولائی میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ 2016 کے بعد سے، کیرالہ اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (سپلائیکو) کے اسٹورز میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔


قومی شماریاتی دفتر کے مطابق، کیرالہ نے جولائی 2023 میں ملک میں سال بہ سال مہنگائی کی سب سے کم شرح میں سے ایک ریکارڈ کیا۔ جب کہ قومی اوسط 7.44 فیصد ہے، کیرالہ میں 6.43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بڑی ریاستوں میں، صرف اوڈیشہ، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور آسام کیرالہ سے آگے ہیں۔ دیگر تمام چار جنوبی ریاستوں میں جولائی میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔

بہرحال، پینارائی وجین کا کہنا ہے کہ سپلائیکو لوگوں کی مدد کرنے والا ایک ادارہ ہے اور اس کی تصویر کشی کرنے کی کوششیں غلط مقاصد سے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دکانوں میں بعض اشیاء کی کبھی کبھار عدم دستیابی کو منفی تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔