راہل گاندھی نے لداخ میں اختیار کیا رائیڈر والا انداز، خود بائک چلا کر پہنچے پینگونگ جھیل، کیمپ میں گزرے گی رات
راہل گاندھی 25 اگست تک لداخ میں رہیں گے، مرکز کے زیر انتظام خطہ بننے کے بعد راہل گاندھی کا یہ پہلا لداخ دورہ ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس وقت لداخ کے دورہ پر ہیں۔ ان کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ رائیڈر کا انداز اختیار کیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ خود ہی بائک چلا کر پینگونگ جھیل پہنچے جہاں وہ ایک سیاحتی کیمپ میں رات گزاریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے جمعہ کو لداخ کا اپنے پہلے سفر کے دوران لیہہ میں 500 سے زیادہ نوجوانوں کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن میں حصہ لیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی 25 اگست تک لداخ میں رہیں گے۔ لداخ جب سے مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا ہے، یہ راہل گاندھی کا پہلا دورہ ہے۔ راہل گاندھی جمعہ کو کارگل میموریل بھی پہنچے تھے۔ انھوں نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ لیہہ میں ایک فٹ بال میچ بھی دیکھا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔