ہندوستان میں اب 12 سے 14 سال کے بچوں کو بھی لگے گا کورونا کا ٹیکہ
مرکزی حکومت نے سائنسداں طبقہ کے ساتھ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 16 مارچ سے 14-12 سال کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔
ہندوستان میں کورونا کے حالات اس وقت قابو میں ہیں۔ اس درمیان اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ مرکزی حکومت نے سائنسداں طبقہ کے ساتھ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 16 مارچ سے 14-12 سال کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ’’2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہوئے بچوں یا جو پہلے سے ہی 12 سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں، انھیں 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کووڈ-19 ویکسین حیدر آباد واقع بایولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کوربے ویکس ہوگا۔‘‘
حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کووڈ-19 پریکوشن ڈوز کے لیے کو-موربیڈی کی حالت کو فوراً ہٹا دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 عمر والے طبقہ کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب پریکوشن ڈوز لگوا پائیں گے۔ میرا بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کورونا سے موت کے جھوٹے دعوے پر فکرمند
وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی چل رہی ٹھیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ’’اس لیے 16 مارچ 2022 سے، 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک کے لیے اہل ہوگی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔