وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر نے سیلولر جیل کے عظیم شہدا کی یادگار تعمیر کانے کا کیا اعلان
انڈمان جزائر کی سیلولر جیل کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ دیواروں پر کندہ شہداء کے ناموں میں سے وہ کسی کو بھی نہیں جانتے تھے۔
سنام ادھم سنگھ والا: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے شہید ادھم سنگھ کے یوم شہادت پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جنگ ِآزادی میں انڈمان کی سیلولر جیل میں اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے اعزاز میں ایک میموریل کی جلد تعمیر کی جائے گی۔ یہ یادگاروطن پر فدا ہونے والے ان پروانوں کو وقف ہوگی، جن کو کالے پانی کی سزا بھگتنی پڑی۔
وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر نے آج یہاں ریاستی سطح کی تقریب کے دوران شہید ادھم سنگھ میموریل کو عوام کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جنگ آزادی کے لئے بے مثال تعاون دینے والے ایسے محب وطن اور مجاہد آزادی بالخصوص پنجاب کے عظیم بیٹوں کی شناخت پہلے ہی نامور مورخین اور دانشور کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کھیلوں کے تئیں نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے... سید خرم رضا
وزیراعلیٰ نے اپنی گزشتہ مدت کار میں سونامی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے موقع پر انڈمان جزائر کی سیلولر جیل کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ دیواروں پر کندہ شہداء کے ناموں میں سے وہ کسی کو بھی نہیں جانتے تھے۔ یہ شہید کالے پانی کی سزا بھگت کر گمنامی میں ہی اس جہان کو چھوڑ گئے اور ان کی یادیں بھی جیل تک محدود رہیں۔ مادر ہند کے بہادر بیٹوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔