چیف جسٹس چندرچوڑ نے سپریم کورٹ میں ’کثیر سہولیات مرکز‘ کا کیا افتتاح، ایڈووکیٹ کپل سبل کا اظہارِ خوشی

سپریم کورٹ احاطہ میں یوکو بینک کے سامنے سی آئی این گیٹ کے پاس اس کثیر سہولیات مرکز کو بنایا گیا ہے، چیف جسٹس چندرچوڑ کا کہنا ہے کہ یہ کثیر مقاصد مرکز سبھی کی انصاف تک رسائی مہم کا حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ میں جمعرات کو چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کے ہاتھوں نئے ’کثیر سہولیات مرکز‘ کا افتتاح کیا گیا جسے ’کثیر مقاصد مرکز‘ بھی کہا جا رہا ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سربراہ اور سینئر وکیل کپل سبل سمیت کئی دیگر سینئر وکلا و معزز افراد موجود تھے۔ افتتاح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ اس مرکز کے بننے سے لوگوں کی انصاف تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

دراصل سپریم کورٹ احاطہ میں یوکو بینک کے سامنے سی-آئی این گیٹ کے پاس یہ کثیر مقاصد مرکز تیار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس چندرچوڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بنایا گیا یہ کثیر مقاصد مرکز ’سبھی کی انصاف تک رسائی‘ مہم کا حصہ ہے۔ سپریم کورٹ کے صدر دروازے کے پاس ہی اس کثیر مقاصد مرکز کو بنایا گیا تاکہ سبھی فریقین یا وکلا کو ایک ہی جگہ پر معاملہ درج کرنے اور معاملوں کے بارے میں جانکاری لینے کی سہولت مل سکے۔ اس سے خدمات کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔


سپریم کورٹ میں کثیر سہولیات مرکز کے افتتاح کے بعد سینئر وکیل اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے چیف جسٹس چندرچوڑ کی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے موجودہ چیف جسٹس ہمیشہ جلدی میں رہتے ہیں، کیونکہ وہ ملک میں قانونی برادری اور مقدمہ بازوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کی رفتار اور مستقبل کے بارے میں ان کی سوچ پر خوش کن طور سے حیران ہیں۔ یہ سہولیات مرکز ہمارے موجودہ چیف جسٹس کے ذریعہ اس ملک کی قانونی برادری کے لیے کیے گئے کئی کاموں اور ان کے عزائم کی ایک مثال ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔