جیہ شیٹی قتل معاملہ میں چھوٹا راجن قصوروار قرار، عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا

اکتوبر 2015 میں انڈونیشیا میں گرفتاری کے بعد چھوٹا راجن دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہے، چھوٹا راجن کا اصل نام راجندر سداشیو ہے، اسے بالی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

چھوٹا راجن
چھوٹا راجن
user

قومی آوازبیورو

ممبئی کی اسپیشل سی بی آئی عدالت نے آج ایک قتل معاملہ میں ڈان چھوٹا راجن کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ معاملہ ممبئی کے جیہ شیٹی قتل معاملہ سے جڑا ہے۔ 2001 میں جیہ شیٹی پر ممبئی کے گرانٹ روڈ میں چھوٹا راجن کے آدمیوں نے فائرنگ کی تھی۔ جیہ شیٹی سے چھوٹا راجن نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد چھوٹا راجن نے جیہ شیٹی پر فائرنگ کروا دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2015 میں انڈونیشیا میں گرفتاری کے بعد ہندوستان لائے جانے کے بعد چھوٹا راجن دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ چھوٹا راجن کا اصل نام راجندر سداشیو ہے۔ انھیں بالی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 2015 میں انھیں ہندوستان لایا گیا تھا اور تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔


ایک وقت تھا جب ممبئی کی ’ڈی کمپنی‘ میں چھوٹا راجن ٹاپ لیفٹیننٹ تھا۔ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم سے اس کا جھگڑا ہو گیا تھا۔ راجن کو ڈان چھوٹا شکیل کے ذریعہ کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔ 1993 میں ممبئی حملوں کے بعد داؤد اور چھوٹا راجن الگ ہو گئے تھے۔ 1994 میں راجن کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ داؤد سے الگ ہونے کے بعد سے وہ ڈی کمپنی کے کام کی اندرونی جانکاری کے ساتھ ایجنسیوں کی مدد کر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔