چھتیس گڑھ کے کسانوں کو ملے گا ’نیائے‘، راجیو گاندھی کے یوم وفات پر اسکیم ہوگی لانچ
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے جس چھتیس گڑھ سے ملک بھر میں ’نیائے‘ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس پر عمل کی شروعات بھی وہیں سے ہو رہی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک بھر میں 'نیائے' منصوبہ شروع کرنے کا اعلان چھتیس گڑھ کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اس نیائے منصوبہ پر عمل کی شروعات بھی اسی ریاست چھتیس گڑھ سے ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی قیادت میں 21 مئی سے شروع کی جا رہی راجیو گاندھی کسان نیائے منصوبہ کو اسی کڑی کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بڑوں کے مقابلہ بچے کم پھیلاتے ہیں کورونا وبا
کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جس نیائے منصوبہ کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس کا مقصد ڈائریکٹ پیسہ منتقلی کے ذریعہ غریبوں کی کم از کم آمدنی کو یقینی بنانا تھا۔ چھتیس گڑھ میں حکومت بننے کے فوراً بعد سے کسانوں، قبائلیوں اور مزدوروں کی معاشی حالت کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع ہو گیا تھا۔ اب سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم وفات یعنی 21 مئی سے شروع ہو رہے ریاستی حکومت کے کسان نیائے منصوبہ کے تحت خریف 2019 میں رجسٹرڈ رقبے کی بنیاد پر دھان، مکئی اور گنا (ربیع) فصل کے لیے امدادی رقم کسانوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
اس سے 20 لاکھ کسانوں کو سیدھے مدد حاصل ہوگی۔ اس کے لیے بجٹ میں 5100 کروڑ کا انتظام رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے تقریباً 18 لاکھ کسانوں کا 8800 کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ زراعتی اراضی حصول پر چار گنا معاوضہ، زراعتی ٹیکس معافی جیسے قدم بھی اٹھائے جا چکے ہیں۔
چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت مزدوروں کو بھی معاشی نیائے (انصاف) مل سکے، اس کے لیے لگاتار قدم اٹھا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں چھتیس گڑھ حکومت نے مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی منصوبہ کے تحت بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کر روزانہ اوسطاً 23 لاکھ دیہی عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : راہل گاندھی کی ’نیائےیوجنا‘ پر چھتیس گڑھ ریاست میں عمل شروع
چھتیس گڑھ کا 44 فیصد علاقہ جنگل سے جڑا ہوا ہے، 31 فیصد آبادی قبائلی طبقہ کی ہے۔ ریاست میں زراعت لاکھوں فیملی کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ قبائلیوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت نے بچولیہ سے پاک بازار نظام اور صحیح قیمت پر پیداوار کی خرید کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس پی پر خریدے جانے والی پیداواروں کی تعداد 7 سے بڑھا کر اب 25 کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2020, 9:11 PM