بنگال میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے: ادھیررنجن چودھری
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اب ممتا بنرجی حکومت کے رخصتی کا وقت آگیا ہے۔ ریاست تبدیلی کی راہ پرہے۔ اس ریاست کو نہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی چاہیے اور نہ ہی ممتا بنرجی جیسی لوٹ مار کی سرکار چاہیے۔
کلکتہ: ادھیر رنجن چودھری نے اگزشتہ روز بریگیڈ ریلی سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم ختم ہوگئے ہیں۔ آج کی بھیڑ کے بعد نہ ترنمول کانگریس رہے گی اور نہ ہی بی جے پی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ دیدی اور مودی کا سیاسی این ڈی اے ہے۔ دونوں کی تربیت ایک ہی جگہ ہوئی ہے۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اب ممتا بنرجی کی حکومت کے رخصتی کا وقت آگیا ہے۔ ریاست تبدیلی کی راہ پر ہے۔ اس ریاست کو نہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی چاہیے اور نہ ہی ممتا بنرجی جیسی لوٹ مار کی سرکار چاہیے۔ پٹرول کی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی چاہتیں تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی لاکر ریاست کے عوام کو راحت دے سکتی تھیں، مگر انہوں نے دکھانے کے لئے صرف ایک روپے کی کمی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 15 روپے کم کرسکتی تھی۔ چھتیس گڑھ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ویٹ کو کم کریں تو راتوں رات تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور کوہلی دونوں سنچری بنانے جا رہے ہیں۔ ادھیر کا دعوی ہے کہ تیل کی اصل قیمت 32 سے 33 روپے فی لیٹر ہے۔ مگر دوگنی قیمت پر تیل فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نےایمس جا کر کورونا کی پہلی خوراک لی
ادھیر رنجن چودھری جب تقریر کر رہے تھے اسی درمیا ن عباس صدیقی اسٹیج پر آئے۔ محمد سلیم اور دیگر لیڈروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ادھیر رنجن چودھری اپنی تقریر ختم کرنا چاہ رہے تھے مگر انہیں بمان بوس اور محمد سلیم نے تقریر جاری رکھنے کو کہا۔ ادھیر چودھری کا واضح پیغام تھا، "یہ اتحاد مذہب پر مبنی نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بنگال میں سیکولر جمہوری قوت کا قیام عمل میں لایا جائے۔" ہم چاہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ طاقت کو شکست ہو۔ نئی تبدیلیوں کی قوس قزح کو دیکھ رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔