چندرابابو کو آندھرا سے زیادہ اپنی فکر ہے: مانیکم ٹیگور
مانیکم ٹیگور کا کہنا ہے کہ امیت شاہ سی اے اے کے ذریعے ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنا اور انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا عوام کو دھوکہ دینے کا تجربہ کام نہیں آئے گا۔
آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج مانکیم ٹیگور کا تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلی چندرابابونائیڈو کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں آندھرا سے زیادہ اپنی فکر ہے۔ خود غرضی ان کے نزدیک آندھرا سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ وہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔
مانکیم ٹیگور نے سی اے اے کے نفاذ کے وقت پربھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سی اے اے پر بیان پر کہا کہ کووڈ سے پہلے سی اے اے بل پارلیمنٹ میں منظورہوا تھا اور اسی وقت راجیہ سبھا و صدر جمہوریہ سے بھی منظور ہو گیا تھا۔ لیکن اس قانون کو نافذ کرنے میں حکومت کو4.5 سال لگ گئے۔
مانیکم نے مزید کہا کہ انہیں (امیت شاہ) کوئی اندازہ نہیں کہ وہ اس کے ذریعے عوام کو تقسیم کررہے ہیں۔ وہ اس کے ذریعے انتخابات میں کامیابی چاہتے ہیں۔ مغربی بنگال اور آسام میں انتخابی کامیابی کے لیے سی اے اے کو ایک اوزار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کا عوام کو دھوکہ دینے کا تجربہ کام نہیں آئے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔