مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایم مودی کی ’فرضی شبیہ‘ بچانے کی کوشش لوگوں کی جان لے رہی ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اوراس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ سرکار وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں کورونا وائرس کو پھیلنے کا موقع دے رہی ہے اور اس کی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی کے لئے آفت بن رہی ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹوتٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوری طور پر اور مکمل ٹیکہ کاری کیے جانے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کی بے عملی کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت ہوئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ کی طرح حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے اور مضحکہ خیز نعرے گھڑ رہی ہے۔ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اوراس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے ‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سائنس دان کہتے ہیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان کے وقفہ کو دوگنا کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔