دفتر کے لیے زمین الاٹمنٹ سے متعلق عآپ کی درخواست پر مرکزی حکومت 10 دنوں میں فیصلہ کرے: ہائی کورٹ

عام آدمی پارٹی نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ عدالت پارٹی دفتر کے لیے مرکزی حکومت سے زمین الاٹ کرائے۔ عدالت نے اس کے لیے مرکزی حکومت کو 10 دنوں کا وقت دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دفتر کے لیے زمین الاٹمنٹ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کودس دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عآپ نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ عدالت پارٹی دفتر کے لیے مرکزی حکومت سے زمین الاٹ کرائے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 25 جولائی کو ہوگی۔

زمین الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عام آدمی کی درخواست پر فیصلہ لینے کے لیے چار ہفتوں کا وقت طلب کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ 5 جون کو ہوئی سماعت میں کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح دہلی میں پارٹی دفتر حاصل کرنے کی حقدار ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد آج دوبارہ سماعت ہوئی۔


گزشتہ ماہ 5 جون کو ہوئی سماعت میں جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت صرف اس بنیاد پر عام آدمی پارٹی کو ایک گھر کو بطور دفتر استعمال کرنے سے نہیں روک سکتی کہ اس کے پاس زمین موجود نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع اپنے وزیر عمران حسین کے گھر کو عارضی دفتر کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

عدالت نے عام آدمی پارٹی کی اس درخواست کو رد کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ پارٹی کے پاس ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ جسٹس پرساد نے کہا تھا کہ آپ کو ڈی ڈی یو مارگ پر واقع مکان پر دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہے۔ آپ کو ایک مکان دیا جانا چاہیے۔ محض دباؤ یا عدم دستیابی کی بنیاد پر مکان دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ عام آدمی پارٹی کی درخواست پر 6 ہفتوں کے اندر غور کیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد آج کی سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی حکومت کو 10 دنوں میں عام آدمی پارٹی کی درخواست پرفیصلہ لینے کے لیے کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔