مرکزی اور ریاستی حکومتیں پیپر لیک جیسی گڑبڑی کو روکنے کے لیے پابند عہد ہیں: اجیت

اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار، نانا پٹولے اور دیگر ایم ایل ایز نے اسمبلی میں تحریک التوا کے ذریعے 'نیٹ' امتحان میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ اٹھایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست کی مہایوتی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پابند ہے کہ ایماندار طلباء کونیٹ پیپر لیک جیسی بے ضابطگیوں کا شکار نہ ہونا پڑے۔

اجیت  پوار نےکل اسمبلی میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز پر مثبت غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، "مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے ’این ای ای ٹی‘ امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کوسنجیدگی سے لیا ہے اور مختلف ایجنسیوں نے کارروائی شروع کی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔"


انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی گڑبڑیوں کو روکنے کے لیے مرکز نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری مالی جرمانے کا التزام کیا گیا ہے۔ میڈیکل کورس داخلہ امتحان کی ذمہ داری پہلے کی طرح ریاستوں کو سونپنے کا خیال بھی سامنے آیا ہے اور مرکزی حکومت اس سلسلے میں تحقیقات کرکے فیصلہ کرے گی۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار، نانا پٹولے اور دیگر ایم ایل ایز نے اسمبلی میں تحریک التوا کے ذریعے 'نیٹ' امتحان میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ اٹھایا۔ اسمبلی کے اسپیکر کے ذریعہ تحریک التواء کو مسترد کرنے کے بعد بھی مسٹر پوار نے ایوان میں بیان دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔