راہل گاندھی کی رکنیت بحالی کے بعد کانگریس میں جشن کا ماحول

10 جن پتھ کے باہر زبردست جشن کا ماحول ہے وہاں پر بڑی تعداد میں کانگریس ورکر جمع ہو رہے ہیں۔ لوگ ڈھول لے کر وہاں پہنچ گئے ہیں اور خوب ڈھول بجتا سنائی دے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

user

قومی آواز بیورو

مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے راحت کے تین دن بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے اور کانگریس ارکان میں اس فیصلہ کو لے کر زبردست خوشی نظر آ رہی ہے۔ 10 جن پتھ کے باہر زبردست جشن کا ماحول ہے وہاں پر بڑی تعداد میں کانگریس ورکر جمع ہو رہے ہیں۔ لوگ ڈھول لے کر وہاں پہنچ گئے ہیں اور خوب ڈھول بجتا سنائی دے رہا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے انڈیا اتحاد کے تمام ساتھیوں کا منہ میٹھا کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سب کے منہ میں میٹھائی کھلائی، چاہے وہ منوج جھا ہوں، رام گوپال یادو ہوں یا ششی تھرور ہوں۔


واضح رہے اگر پیر یعنی 7 اگست کی شام تک راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال نہیں ہوتی تو کانگریس منگل کو سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی تھی۔ تاہم اس سے پہلے راہل گاندھی کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ اب وہ دوبارہ رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔

مارچ 2023 میں، گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو 2019 میں ایک انتخابی ریلی میں مودی کنیت کے بارے میں بیان دینے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔ سزا سنائے جانے کے اگلے ہی دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ راہل گاندھی 2019 کے انتخابات میں کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے سے جیتے تھے۔


راہل گاندھی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ یعنی 4 اگست کو نچلی عدالت کی سزا کے حکم پر روک لگا دی۔ یہ روک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سورت سیشن کورٹ سے سزا پر فیصلہ نہیں آتا، جہاں راہل گاندھی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔